جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عثمان شنواری میدان کے باہر بھی سب پر بھاری،انٹرویو میں دلچسپ جوابات کی ویڈیو وائرل،ہنستے ہنستے ان کے پیٹ میں بل پڑ گئے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے نوجوان لیفٹ آرم پیسر عثمان خان شنواری نہ صرف میدان میں اپنے مخالفین پر بھاری ہیں بلکہ میدان کے باہر باتوں میں بھی وہ کسی سے کم نہیں۔ پاکستان کے لیفٹ آرم پیسر عثمان شنواری نے قومی ٹیم میں آتے ہی اپنی پرفارمنس سے میدان میں تو دھاک بٹھا ہی دی تاہم وہ باتوں میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں،

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد رمیز راجہ اور وقار یونس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایسے جواب دیئے کہ ہنستے ہنستے ان کے پیٹ میں بل پڑ گئے۔کھانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو بھی ملے کھا لیتا ہوں، کیمپ میں آیا تو ڈائٹ پلان دیا گیا جس پر بڑا مسئلہ ہوا،جس پر میں نے کہا کہ ٹریننگ زیادہ کروا لیکن کھانے کو بھی تو کچھ دو۔ فیورٹ ڈش کے سوال پر انہوں نے کہا کہ فرائی لوبیا میری فیورٹ ڈش ہے، لوگ مٹن کڑاہی کھاتے ہیں میں لوبیا کڑاہی کھاتا ہوں۔رمیز راجہ نے گھر والوں سے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ آپ کا میچ دیکھ کے روتے رہتے ہیں جس پر عثمان شنواری نے کہا پرفارمنس نہیں دیتا تو روتے ہیں، اب اچھا پرفارم کیا ہے تو خوشی سے رو رہے ہیں۔ شادی کا پریشر نہیں ہے لیکن گھر والے کہتے ہیں کہ بڑی قربانیاں دی ہیں، اچھا پرفارم کرنا، ویسے بھی شادی کے بعد آپ کو ڈبل پرفارمنس دینی پڑتی ہے۔ شنواری نے کہا کہ عمر گل کا ایکشن کاپی کرنے کی کوشش کی تاہم پورا ایکشن تو کاپی نہیں ہوا لیکن چائنہ کاپی ہو گیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…