پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی میچ ،نئی تاریخ رقم،حفاظتی اقدام کے نام پر ایسا کام کردیاگیا جو تاریخ میں کبھی نہیں ہوا،عوام کی اہم ترین چیز بند

27  اکتوبر‬‮  2017

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی میچ کے دوران سکیورٹی پلان کی بنیاد پر قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں ریسٹورنٹس کے گیس کنکشن منقطع کر دیئے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ کل اتوار کے روز قذافی سٹیڈیم میں ہوگا جس کے لئے تمام اداروں اور محکموں نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، سکیورٹی پلان کو مد نظر رکھتے ہوئے سوئی ناردرن گیس

کمپنی لاہور ریجن کی ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں کمرشل مارکیٹ کے تمام کنکشن منقطع کر دیئے ہیں۔سوئی ناردرن حکام کے مطابق کنکشن منقطع کر کے سروس لائینز کو سیل کر دیا گیا ہے تاکہ گیس کے اخراج کی وجہ سے کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ حکام نے مزید بتایا کہ میچ کے دوران ایس این جی پی ایل کی ٹیمیں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گی جبکہ سوموار کی صبح تمام گیس کنکشن بحال کر دیئے جائیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹونٹی میچ کے لیے سکیورٹی اقدامات کے تحت قذافی اسٹیڈیم کے اطراف دکانیں اور شادی ہالز بند کرادیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ کل ( اتوار) 29اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جاری ہے۔اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی حکام نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف شادی ہالز اور دکانیں ابھی سے بند کرادی ہیں جبکہ نشتر اسپورٹس کمپلیکس کو بھی جزوی طور پر بند کردیا گیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم کے اطراف اور اندر سرچنگ کا عمل جاری ہے، فیروز پور روڈ، لبرٹی روڈ اور اسٹیڈیم کے قریب آنے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے جو میچ کی صبح کھولے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…