اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کرکٹ اسٹارویرات کوہلی فلم اسٹار بننے کے لیے تیار؟

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اسٹیڈیم میں اپنی صلاحیتوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانیکی تیاریوں میں ہیں۔حال ہی میں ویرات کوہلی اورانوشکا شرمانے کپڑوں کے ایک برانڈ کے اشتہارمیں کام کیا ہے،

اشتہارمیں دونوں کو ایک شادی میں شرکت کرتے ہوئے دکھایاگیا۔اس اشتہارمیں دونوں کی کیمسٹری کے علاوہ ویرات کوہلی کی اداکاری کو بھی بے حد پسند کیا گیا اور یہاں تک کہا جانے لگا کہ ویرات میں اداکاری کے جراثیم موجود ہیں اور وہ انوشکا شرما سے زیادہ بہتر اداکار ہیں۔ بھارتی میڈیا اورویرات کے مداحوں کے علاوہ ان کی اداکاری کیصلاحیتوں کو بالی ووڈ کے مایاناز ہدایت کار کرن جوہر نے بھی نوٹس کیا اورانہوں نے ٹوئٹر پرویرات کوہلی کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلی بہت قابل اداکار ہیں۔میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ کرن اشتہار میں ویرات کی اداکاری سے اتنے زیادہ متاثر ہوئے ہیں کہ وہ انہیں فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…