اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ بننے والے بھارتی کھلاڑی محمد سراج ایک رکشہ چلانے والے کے بیٹے ہیں۔ اپنے خاندانی پس منظر اور زندگی میں کامیابی کے حوالے سے محمد سراج کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ 23برس کی عمر میں انہوں نے اپنے خاندان کی ذمہ داری اٹھا لی ہے۔ جس دن آئی پی ایل کنٹریکٹ حاصل ہوا اپنے والد
کو رکشہ چلانے سے روک دیا اور انہیں کہا کہ اب آپ کو کام کرنے کی ضرورت نہیں۔ میں اب اپنے خاندان کے ساتھ نئے گھر میں منتقل ہو گیا ہوں ۔ قومی سکواڈ کا حصہ بننے کے حوالے سے امید تھی مگر اتنی جلدی یہ خواب پورا ہو جائے گا کبھی سوچا بھی نہ تھا۔ واضح رہے کہ محمد سراج کو رواں برس آئی پی ایل میں 6.2کروڑ روپے کی خطیر رقم میںفرنچائز نے خریدا ہے۔