منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ (کل) کھیلا جائیگا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (آئی این پی)پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ (کل)جمعرات کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔قومی کپتان سرفراز احمد ون ڈے کی طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کو کلین سوئپ شکست دینے کیلئے پر عزم ہیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک کھیلے گئے مختصر فارمیٹ کے میچز میں پاکستان کو واضح برتری حاصل ہے اور پاکستان نے15میں سے10ٹی ٹوئنٹی میچز میں فتح حاصل کی ہے۔قومی کر کٹ ٹیم کے3ٹی ٹوئنٹی پلیئرز محمد نواز، عمر امین اور عامر یامیننے ابو ظہبی میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز (کل) جمعرات سے شروع ہوگی۔پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسری جانب دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک کھیلے گئے مختصر فارمیٹ کے میچز میں پاکستان کو واضح برتری حاصل ہے،دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک مختصر فارمیٹ کے15میچز کھیلے گئے جن میں پاکستان نے10 اور سری لنکا نے5میں فتح حاصل کی۔اسی طرح یو اے ای میں دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں2میں فتح گرین شرٹس جبکہ ایک

سری لنکا نے جیتا۔دوسری جانب قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ون ڈے کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ ٹی ٹوئنٹی میں بھی جاری رکھیں گئے۔سری لنکا کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل تین کھلاڑی لاہور سے دبئی روانہ ہوگئے۔غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی جانے والے کھلاڑیوں میں

محمد نواز، عمر امین اور عامر یامین شامل ہیں جو قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی میںدوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔سیریز کا تیسرا اور آخری میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…