ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

میراآئیڈیل کون ہے؟امام الحق نے ایسے کھلاڑی کا نام لے لیا کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017 |

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیبیو پرسنچری بنانے والے قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ پہلی پرفارمنس کے بعد لڑکیوں کی لاتعداد کالز موصول ہوئیں جس سے تنگ آکر موبائل ہی بند کردیا ہے۔امام الحق نے ایک انٹرویو میں کہاکہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے پہلے ہی میچ میں سنچری بناسکوں گا۔امام الحق نے کہا کہ جب قومی ٹیم میں سلیکشن کیلئے نام آیا

تو اس وقت گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا اور بھائی نے یہ خوشخبری سنائی جس کے بعد بار بار اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا رہا۔امام الحق نے کہا کہ سوچا بھی نہیں تھا کہ ڈیبیو پر سنچری بناسکوں گا، خوشی ہے کہ میری پرفارمنس پاکستان کے کام آئی۔انہوں نے کہاکہ سنچری کے بعد سے تین چار سو لڑکیوں کی کالز اور سوشل میڈیا پر مختلف فینز کے میسیجز آتے رہے، تین دن پریشان رہنے کے بعد موبائل آف کر دیا ہے۔امام الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور تمام ہی کھلاڑیوں سے اچھے مراسم ہیں لیکن آئیڈیل شعیب ملک ہیں جن کے ساتھ کھیل کر مطمئن رہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یونس خان سے ہارڈ ورکنگ اور مینٹل ٹفنیس سیکھی جو بہت کام آرہی ہے۔ ایک سوال پر امام الحق نے کہا کہ قومی ٹیم میں سلیکشن پرفارمنس کی بنیاد پر ہوئی اور انڈر 19 اور ٹرافی کے میچز میں پرفارمنس دے کر قومی ٹیم میں آیا ہوں وہ اس حوالے سے مطمئن ہوں تاہم بعض افراد کی جانب سے تنقید کی کوئی پرواہ نہیں۔ امام الحق نے کہا کہ چچا انضمام الحق اور ان کا کوئی جوڑ نہیں، انہیں اپنی الگ پہچان بنانی ہے۔امام الحق نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بچپن سے ایک خواب ہے کہ وہ پاکستان کو ورلڈ کپ جتوائیں اور کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کو ورلڈ کپ کا فاتح بنوانا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…