منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پہلی پرفارمنس کے بعد لڑکیوں کی کالز آنے پر موبائل فون بند کردیا ٗامام الحق

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(این این آئی)ڈیبیو پرسنچری بنانے والے قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ پہلی پرفارمنس کے بعد لڑکیوں کی لاتعداد کالز موصول ہوئیں جس سے تنگ آکر موبائل ہی بند کردیا ہے۔امام الحق نے ایک انٹرویو میں کہاکہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے پہلے ہی میچ میں سنچری بناسکوں گا۔

امام الحق نے کہا کہ جب قومی ٹیم میں سلیکشن کیلئے نام آیا تو اس وقت گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا اور بھائی نے یہ خوشخبری سنائی جس کے بعد بار بار اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا رہا۔امام الحق نے کہا کہ سوچا بھی نہیں تھا کہ ڈیبیو پر سنچری بناسکوں گا، خوشی ہے کہ میری پرفارمنس پاکستان کے کام آئی۔انہوںنے کہاکہ سنچری کے بعد سے تین چار سو لڑکیوں کی کالز اور سوشل میڈیا پر مختلف فینز کے میسیجز آتے رہے، تین دن پریشان رہنے کے بعد موبائل آف کر دیا ہے۔امام الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور تمام ہی کھلاڑیوں سے اچھے مراسم ہیں لیکن آئیڈیل شعیب ملک ہیں جن کے ساتھ کھیل کر مطمئن رہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یونس خان سے ہارڈ ورکنگ اور مینٹل ٹفنیس سیکھی جو بہت کام آرہی ہے۔ ایک سوال پر امام الحق نے کہا کہ قومی ٹیم میں سلیکشن پرفارمنس کی بنیاد پر ہوئی اور انڈر 19 اور ٹرافی کے میچز میں پرفارمنس دے کر قومی ٹیم میں آیا ہوں وہ اس حوالے

سے مطمئن ہوں تاہم بعض افراد کی جانب سے تنقید کی کوئی پرواہ نہیں۔ امام الحق نے کہا کہ چچا انضمام الحق اور ان کا کوئی جوڑ نہیں، انہیں اپنی الگ پہچان بنانی ہے۔امام الحق نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بچپن سے ایک خواب ہے کہ وہ پاکستان کو ورلڈ کپ جتوائیں اور کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کو ورلڈ کپ کا فاتح بنوانا چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…