منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عامراور فریال کی علیحدگی کی وجہ ’’پلاسٹک سرجری‘‘ ہے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی استاد صوفی نے انکشاف کیا ہے کہ باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان علیحدگی کی وجہ پلاسٹک سرجری تھی۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان معاملات ابھی تک حل نہیں ہوئے ہیں بلکہ آئے روز دونوں کے رشتے اورعلیحدگی کے حوالے سے

نئے نئے انکشافات سامنے آتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والی صوفی نامی ٹیچرنے دونوں کی علیحدگی کے بارے میں نیا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر فریال کی پلاسٹک سرجری سے تنگ آچکے تھے اور اسی لیے انہوں نے اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرلی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صوفی کا کہنا ہے کہ میری اورعامر کی ملاقات اتفاقیہ طورپرایک ہوٹل کی کار پارکنگ میں ہوئی تھی وہاں ہم دونوں کے درمیان نمبرزکا تبادلہ ہوا اورعامر نے مجھے فوراً پیغامات بھی بھیجنا شروع کردئیے، یہ عمل اتنا بڑھ گیا کہ کئی بار عامر مجھے دیررات تک پیغامات بھیجتے اورفریال سے متعلق باتیں شیئرکرتے تھے۔صوفی کا کہنا تھا کہ عامر نے انہیں پیغامات کے ذریعے بتایا کہ فریال بہت خوبصورت تھیں جب تک کہ انہوں نے کائلی جینر کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اپنی شخصیت کو مکمل طورپرتبدیل کرلیاتھا۔(کائلی جینرامریکی ٹی وی کی مشہور شخصیت اور ماڈل

ہیں)۔عامر نے کہا کہ ان کی اہلیہ نے کائلی کو دیکھ کر ہی اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کرائی تھی حالانکہ فریال کو یہ کام کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی حاملہ بیوی کے پلاسٹک سرجری کروانے کے جنون سے تنگ آچکے تھے اور فریال کی یہی حرکتیں ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ بنیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…