جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عامر خان غیر اخلاقی میسجز بھیجنے میں بھی ملوث نکلے، خاتون سکول ٹیچر کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن،اسلام آباد (آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی  باکسر عامر خان کا اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کے بعد آئے روز کوئی نیا اسکینڈل سامنے آرہا ہے، اب ان کے ایک خاتون اسکول ٹیچر کو بھیجا گیا شرمناک پیغام سامنے آگیا ہے۔حریفوں کو زیر کرنے والا حسینوں کا دیوانہ ہوگیا، باکسرعامرخان کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا ، کنگ خان نئی دوست صوفیہ پر فدا ہیں، خاتون ٹیچر کو بھیجے گئے پیغامات منظرعام پر آگئے ۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق اپنی نئی دوست اور ایک بچے کی ماں صوفیہ کو بھیجے گئے درجنوں میسیجز میں عامر خان نے فریال مخدوم کو کائلی جینر کی طرح پلاسٹک سرجری کا جنونی قرار دیا۔ٹیچر صوفیہ کا الزام ہے کہ باکسر عامر خان غیر اخلاقی میسجز بھیجتے تھے اور فحش وڈیوز بھیجنے کی فرمائش بھی کرتے تھے۔ دریں اثناپاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اہلیہ فریال مخدوم کی جانب سے معافی مانگنے کو بھی کسی خاطرمیں نہیں لائے اور کہہ دیا کہ وہ طلاق دینے کے فیصلے پرقائم ہیں۔سوشل میڈیا پر فریال مخدوم کے نام اپنے پیغام میں عامرخان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ فریال کی جانب سے میری فیملی پرماضی میں عائد کئے جانے والے جھوٹے الزامات کلیئر کرنے پر میں ان کا شکرگزارہوں مگر میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں انہوں نے لکھا کہ ہماری اچھی بات چیت ہے، ہمیں اپنی بیٹی لمائسا کیلئے سوچنا ہوگا جس کیلئے میں  ہمیشہ حاضر ہوں۔عامر خان نے فریال مخدوم کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے گزشتہ روز فریال مخدوم نے اپنے غلط رویہ کا اعتراف کرتے ہوئے شوہر باکسر عامر کے والدین سے معافی مانگی تھی۔فریال نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام شیئر کیا تھا کہ مجھے احساس ہو چکا ہے کہ میرا عامر کے والدین کے ساتھ رویہ درست نہیں تھا ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…