منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرفراز احمد شکایت لگاکربھی پھنس گئے،سخت سوالات کا سامنا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے سٹے بازوں نے رابطہ کرکے انہیں میچ فکسنگ کرنے کی پیش کش کی۔ تاہم سرفراز احمد نے پیش کش کو ٹھکراتے ہوئے اس تمام معاملے سے متعلق پی سی بی کو رپورٹ کر دیا۔ تاہم پی سی بی کو تمام معاملے کی رپورٹ دینے کے باوجود سرفراز احمد

سے آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ ٹیم کی جانب سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ آئی سی سی ٹیم کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان سے سخت سوالات کیے گئے۔اینٹی کرپشن یونٹ نے سرفراز احمد سے پوچھا کہ آپ مبینہ فکسر کو کب سے جانتے ہیں؟رفراز احمد سے یہ بھی پوچھا گیا کہ پہلے کبھی مبینہ فکسر سے لین دین کیا؟تحقیقات کاروں نے یہ سوال بھی کیا کہ کیا آپ نے مبینہ فکسرکا کبھی کوئی تحفہ قبول کیا؟سرفراز احمد نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے جو انہوں نے ریکارڈ کر لئے دوسری جانب پی سی بی نے بھی آئی سی سی سے تمام تفصیلات حاصل کرلیں ۔یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں جاری سیریز کے دوسرے میچ سے قبل سرفراز احمد کو مبینہ طور پر عرفان نامی شخص کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی پیش کش کی گئی تھی۔سرفراز احمد نے فوری طور پر اس کی اطلاع پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو دی تھی جس کی اطلاع بورڈ حکام نے فوری طور پر آئی سی سی کو دی تھی۔ آئی سی سی ٹیم کی پوچھ گچھ ختم ہونے کے بعد سرفراز احمد اپنے ہوٹل کیلئے روانہ ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…