پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ،کپتان تبدیل

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا تاہم اہم کھلاڑیوں کے پاکستان آنے سے انکار پر ٹیم میں زیادہ تر نئے کرکٹر شامل کیے گئے ہیں۔جن کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کیا، ان میں لیستھ ملنگا، دنیش چندیمل، اپل تھرانگا اور لکمل شامل ہیں۔پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے تھیسارا پریرا کو سری لنکا کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

سری لنکن ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں تھیسارا پریرا (کپتان)، تھیس دلشان موناریوا، دنشکا گوناتھیلاکا، سدیرا سماراوکرمہ، آشان پرینجن، مہیلا اداوتے، دسون شناکا، سچتھ پتھیرانا، وکرم سنجایا، لاہیرو گماگے، سیکوجے پرسانا، وشوا فرنینڈو، اسورو ادانا، جیفرے ونڈرسے اور چتورنگا ڈی سلوا شامل ہیں۔سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہے اور یہ سری لنکا کا 2009ء کے بعد پاکستانی سرزمین پر پہلا انٹرنیشنل میچ ہوگا۔یاد رہے کہ مارچ 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور اس حملے کے بعد سری لنکا پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی صف اول کی ٹیم ہو گی۔ اس سے قبل 2015ء میں زمبابوے کی ٹیم جبکہ رواں سال ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔سری لنکن چیف سلیکٹرز نے سخت موقف اپناتے ہوئے کھلاڑیوں کو خبردار کیا تھا کہ پاکستان نہ آنے والے کھلاڑیوں کو بقیہ سیریز کے لیے بھی منتخب نہیں کیا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں سری لنکن چیف سلیکٹر گریم لبروئے نے کہا تھا کہ بورڈ کھلاڑیوں کو قائل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تاہم اس کے باوجود بھی جو کھلاڑی نہیں مانیں گے وہ گرین شرٹس کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ جو کھلاڑی پاکستان جانے پر رضامند ہوں گے صرف انہیں ہی پوری سیریز کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…