جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بکیز کی پاکستانی کھلاڑی کو جال میں پھنسانے کی کوشش ناکام یہ کھلاڑی کون ہے، ایسا نام سامنے آگیا کہ سب کے ہوش اڑ گئے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے ساتھ بکیز کا رابطہ، بڑی پیشکش ، کھلاڑی نے ٹیم مینجمنٹ کو بکیز کے رابطوں سے متعلق آگاہ کردیا، خواب خرگوش کے مزے لیتی ٹیم مینجمنٹ کی دوڑیں لگ گئیں، سخت انتظامات کے باوجود کھلاڑیوں سے غیر متعلقہ افراد کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق

دبئی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نہایت اہم کھلاڑی کے ساتھ بکیز نے رابطہ کر کے اسے بڑی پیشکش کی ہے جس پر اس کھلاڑی نے بکیز کے رابطوں سے متعلق ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل اس حوالے سے خبریں میڈیا کی زینت بن چکی ہیں ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے بکیز کے رابطہ کرنے کی اطلاع ٹیم مینجمنٹ کو دی ہے جس پر ٹیم مینجمنٹ نے سخت انتظامات کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کر دی ہیںجبکہ اطلاع دینے والے کھلاڑی کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے جو کہ پالیسی کا حصہ ہے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی ایکسپریس کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بکیز نے جس کھلاڑی سے رابطہ کیا تھا وہ کپتان سرفراز احمد تھے جنہوں نے اس سے متعلق ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بظاہر تو اس اطلاع کے ملنے کے بعد انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں مگر نئے ہوٹل میں بھی کھلاڑیوں سے مہمان ملاقات کرنے کیلیے آتے ہیں۔ وہ بغیر کسی روک ٹوک ان سے ملاقات کرتے اور دوستوں کے ساتھ باہر گھومنے بھی جاتے ہیں، ٹیم منیجر طلعت علی زیادہ سخت منتظم نہیں، گزشتہ دنوں ان کا بیٹا بھی انگلینڈ سے آیا ہوا تھا اور وہ فارغ وقت اسی کے ساتھ گذارتے تھے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بورڈ حکام نے ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا، حالات اگر ایسے ہی

برقرار رہے تو مستقبل میں کوئی اور اسکینڈل بھی سامنے آ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس دبئی میں ہی پی ایس ایل کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں شرجیل خان اور خالد لطیف سمیت کئی کرکٹرز ملوث نکلے، معاملے کی تحقیقات تاحال جاری ہیں، پی سی بی نے مسئلے کا حل ہوٹل کی تبدیلی سے نکالا، سری لنکا سے حالیہ سیریز میں قومی ٹیم دوسرے ہوٹل میں قیام پذیر ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…