ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ بدھ کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے سری لنکن ٹیم کو 83 رنز جبکہ ابوظہبی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 32 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر جبکہ
پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائیگی۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق احمد شہزاد کو ایک موقع اوردیاجائے گا اور پاکستان کی ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اترے گی، میدان میں اترنے والے کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفرازاحمد، عماد وسیم، شاداب خان، رومان رئیس، حسن علی اور جنید خان شامل ہیں۔