منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

شعیب ملک کیلئے بڑی خوشخبری،کپتانی مل گئی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

ملتان(آئی این پی)پاکستان سپرلیگ کی نئی ٹیم ملتان سلطان نے ابتدائی 9کھلاڑیوں کے نام جاری کردئیے جبکہ ملتان سلطان نے کرکٹرشعیب ملک کو کپتان بنانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے سیزن کی آمدسے قبل نئی ٹیم ملتان سلطان نے ابتدائی 9کھلاڑیوں کے نام جاری کردئیے ہیں،آئی این پی کے مطابق ملتان سلطان کی ٹیم کے ابتدائی کھلاڑیوں میں شعیب ملک،کیرون پولارڈ، سنگا کارا،سہیل تنویر،محمد عرفان،کاشف بھٹی،صہیب مقصود،جنید خان اورعرفان خان شامل ہیں۔

دوسری جانب ملتان سلطان نے نامورکرکٹرشعیب ملک کو کپتان بنانے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے ،شعیب ملک نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے اور ٹی 20 میں قیادت کے فرائض سرانجام دیے ہیں لیکن اب قومی ٹیم میں ایک کھلاڑی کی حیثیت سے کھیل رہے ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطان کی شمولیت کے ساتھ ہی اس سال چھ ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی اور اسی سلسلے میں ملتان کو دس اکتوبر سے قبل اپنی ٹیم کے دس کھلاڑیوں کو سائن کرنا ہے جبکہ بقیہ کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…