گوہاٹی(این این آئی) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل (آج) بدھ کو گوہاٹی میں کھیلا جائیگا ٗ میزبان ٹیم بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ رانچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا
کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 9 وکٹوں سے شکست دی ٗدونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 13 اکتوبر کو حیدرآباد (دکن) میں کھیلا جائے گا۔



















































