منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

امام الحق کا چچا ضرور ہوں مگر صلاحیت کی بنا پر منتخب کیا گیا ہے ٗ انضمام الحق

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017 |

دبئی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے واضح کیا ہے کہ امام الحق کا چچا ضرور ہوں مگر ان کو صلاحیت کی بنا پر منتخب کیا گیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کے دور ان فواد عالم کے حوالے سے استفسار پر انہوں نے کہا کہ پلیئر کو صرف زیادہ رنز بنانے پر نہیں بلکہ ٹیلنٹ اور تکنیک کی بنیاد پر منتخب کیا جاتا ہے۔اگر زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کو منتخب کرنا

ہو تو سلیکٹرز کی ضرورت نہیں ٗ ہر منتخب کھلاڑی کو پورا موقع دینا چاہتے ہیں۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ امام الحق کا چچا ضرور ہوں مگر ان کو صلاحیت کی بنا پر منتخب کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ امام کی گزشتہ 2سال میں کارکردگی اچھی رہی، جس طرح میں دیگر کرکٹرز کیلیے دعاگو ہوتا ہوں، ان کیلیے بھی ایسا ہی کروں گا کہ وہ کامیاب ہوں۔انضمام الحق نے کہا کہ ون ڈے اسکواڈ کیلئے 15کرکٹرز منتخب کیے، سوال صرف امام الحق کا ہی کیوں کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…