بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل کے آمدہ ایڈیشن میں ٹیموں کا کن کن کھلاڑیوں سے اعتماد اٹھ گیا، بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پی ایس ایل فرنچائزز میں کھلاڑیوں کی ٹریڈنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا، ٹیموں نے مختلف کیٹیگریز کے 9 کرکٹرز برقرار رکھتے ہوئے باقی ریلیز کردیے۔پاکستان سپر لیگ میں ٹیموں کے درمیان کرکٹرز کے تبادلوں اور انہیں ریلیز کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز مکمل ہوگیا، تمام فرنچائزز نے پالیسی کے تحت مختلف کیٹیگریز کے 9کھلاڑی برقرار رکھتے ہوئے باقی ریلیز کردیے ہیں۔ ان میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ کیٹیگری

کے 2، سلور کے 3 کرکٹرز شامل ہیں۔فارغ کئے جانیوالے پلیئرز ایک پول میں شامل ہونگے، چھٹی فرنچائز ملتان سلطانز منتخب کرکٹرز کی فہرست 10اکتوبر کو جمع کروائے گی، بچ جانے والے کھلاڑی مین ڈرافٹ میں منتخب کئے جانے کیلیے دستیاب ہونگے۔ چند روز قبل دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے سابق کپتان شاہد آفریدی ٹریڈ کے بعد کراچی کنگز کا حصہ بن گئے تھے۔گزشتہ روز کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان سہیل خان اور محمد رضوان کے تبادلے کا معاملہ بھی طے پاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ مکی آرتھر سے مبینہ طور پر اختلافات کے سبب پیسر نے کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے سے انکار کردیا تھا،کراچی کنگز نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کرس گیل کیرون پولارڈ اور کمار سنگاکارا کے ساتھ شعیب ملک کو بھی ریلیز کردیا جبکہ شاہد آفریدی اور محمد عامر(پلاٹینم)، عماد وسیم اور بابر اعظم(ڈائمنڈ)، محمد رضوان اور روی بوپارا(گولڈ)، عثمان شنواری، اسامہ میر اور خرم منظور(سلور)کو برقرار رکھا ہے۔لاہور قلندرز نے اظہرعلی، گرانٹ ایلوئیٹ اور سہیل تنویر سے کنارہ کشی اختیار کرلی، مکمل سیزن کیلیے عدم دستیابی پر جیسن رائے کو بھی ریلیز کردیاگیا تاہم سنیل نارائن اور عمر اکمل(پلاٹینم)، برینڈن میک کولم اور فخر زمان (ڈائمنڈ)، یاسر شاہ اورسہیل خان (گولڈ)، کیمرون ڈیلپورٹ، عامر یامین اور بلاول بھٹی(سلور)کو برقرار رکھا ہے۔پشاور زلمی نے شاہد آفریدی

کی ٹریڈ کرنے کیساتھ تمیم اقبال کو ریلیز کردیا ہے، برقرار رکھے جانے والے 9کرکٹرز میں محمد حفیظ اور وہاب ریاض (پلاٹینم)، شکیب الحسن اور کامران اکمل(ڈائمنڈ)، ڈیرن سیمی اور حسن علی(گولڈ)، حارث سہیل، کرس جورڈن اور محمد اصغر(سلور)شامل ہیں۔پی ایس ایل کے ابتدائی دونوں ایڈیشنز کا فائنل کھیلنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوئی تبادلہ نہیں کیا تاہم احمد شہزاد، عمرگل، ذوالفقار بابر اور لیوک رائٹ کے ساتھ محدود وقت

کیلیے دستیابی کے پیش نظر معین علی اور محمد نبی کو بھی ریلیز کردیا، فرنچائز نے سرفراز احمد اور کیون پیٹرسن(پلاٹینم)، ریلی روسو اور محمد ریاد(ڈائمنڈ)، اسد شفیق اور محمد نواز(گولڈ)، انور علی، میر حمزہ اور عمرامین(سلور)کو برقرار رکھا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے سیم بلنگز اور شین واٹسن کو ریلیز کر دیا، ڈوپنگ کیس میں پابندی کا شکار آندرے رسل گزشتہ ایڈیشن میں شرکت نہیں کر سکے تھے تاہم اس بار ایکشن میں نظر

آئیں گے، فرنچائز نے کیریبیئن آل رانڈر کیساتھ مصباح الحق کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے، سیموئیل بدری اور محمد سمیع(ڈائمنڈ)، رومان رئیس اور شاداب خان (گولڈ)، افتخار احمد، عماد بٹ اور آصف علی(سلور)بھی موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…