منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

پاکستان ابوظہبی ٹیسٹ میچ ہا رگیا‎

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلے بازوں نے  پاکستانی بائولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا۔سری لنکا نے پاکستان کو ابوظہبی ٹیسٹ میچ میں21رنزسے شکست دیدی۔ٹیسٹ میچ کا آخری روز سنسنی خیز رہا جس میں ریکارڈ 16وکٹیں گریں۔سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 136رنز کا آسان ہدف دیا لیکن گرین شرٹس یہ ہدف حاصل نہ کر پائے ۔تمام وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔اوپنر سمیع اسلم 16 گیندوں پر 2 رنز بنا سکے جبکہ پہلی اننگز میں اچھی بلے بازی

کرنیوالے محمداظہر بغیر کھاتہ کھولے ہوئے آئوٹ ہوگئے ۔شان مسعود نے 7 رنز سکور کئے۔اسد شفیق 20 رنز ،بابر اعظم نے 3 رنز بنائے ۔حارث سہیل 34،کپتان سرفرازاحمد 19 رنز ہی بنا پائے۔حسن علی نے ر8 رنز کا حصہ ڈالا،محمد عامرنے 9 رنز بنائے۔آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد عباس تھے جو صفر پر آئوٹ ہوئے ۔اس سے پہلے  میچ کے آخری  روز  پاکستانی بائولرز نے انتہائی شاندار گیند بازی  کی،پوری ٹیم کو67  اوورز میں 138 رنز پر ڈھیر کردیا،یاسر شاہ نے 5 لنکن بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی،حسن علی ،اسد شفیق اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،جبکہ محمد عباس نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…