اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ابوظہبی ٹیسٹ میچ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ،میچ کے آخری روز پاکستانی بائولرز کی انتہائی شاندار گیند بازی ،پوری ٹیم کو67 اوورز میں 138 رنز پر ڈھیر کردیا،یاسر شاہ نے 5 لنکن بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی،حسن علی ،اسد شفیق اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،جبکہ
محمد عباس نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ابوظہبی ٹیٹ میچ کا لنچ کے بعد کا سیشن شروع ہے اور اس کے بعد بھی ایک سیشن باقی ہے ۔پاکستان ٹیم کو 136 رنز کا ہدف ملا ہے اور آج کے کھیل کے 63 اوورز باقی ہیں ۔آسان ہدف کو دکھتے ہوئے یہ امید کی جارہی ہے کہ گرین شرٹس آسانی کیساتھ یہ ٹیسٹ میچ اپنے نام کر لیں گے۔