منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

جنوبی افریقہ زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ، بھارت کے خلاف تین ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی میزبانی کرے گا

datetime 30  ستمبر‬‮  2017 |

کیپ ٹاؤن(این این آئی)جنوبی افریقہ زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ، بھارت کے خلاف تین ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی میزبانی کرے گا۔تفصیلات کے مطابق طے شدہ شیڈول کے تحت زمبابوین ٹیم 22 دسمبر کو تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، اس کے بعد جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہو گا، اس کے بعد جنوبی

افریقہ بھارت کے خلاف سیریز کی میزبانی کرے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5 سے 9 جنوری تک کیپ ٹائون، دوسرا ٹیسٹ 13 سے 17 جنوری تک سینچورین جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد جنوبی افریقہ اور بھار ت کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ یکم فروری، دوسرا میچ

4 فروری، تیسرا میچ 7 فروری چوتھا میچ 10 فروری، پانچواں میچ 13 فروری جبکہ چھٹا اور آخری میچ 16 فروری کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی 18، دوسرا میچ 21 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 24 فروری کو کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…