جمعہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک بھر میں قائداعظم کرکٹ ٹرافی 26 ستمبر سے شروع ہوگی

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک بھر میں قائداعظم کرکٹ ٹرافی 26 ستمبر سے شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں لاہور بلیو، پاکستان واپڈا، پشاور، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، اسلام

آباد، سوئی سدرن گیس کمپنی، فیصل آباد اور نیشنل بینک آف پاکستان جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹس، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، راولپنڈی، خان ریسرچ لیبارٹریز(راولپنڈی)، فاٹا، حبیب بینک لمیٹڈ، لاہور وائٹس اور پاکستان ٹیلی ویژن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے میچز ملک کے آٹھ شہروں میں کھیلے جائیں گے جن میں لاہور، ایبٹ آباد، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور، راولپنڈی، سیالکوٹ اور کراچی شامل ہیں۔ ایونٹ کے پہلے روز آٹھ میچز کھیلے جائیں گے، گروپ اے میں لاہور بلیو کا مقابلہ پاکستان واپڈا سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں، پشاور کا مقابلہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز سے ایبٹ آباد میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں کا ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں آمنا سامنا ہوگا جبکہ فیصل آباد اور نیشنل بینک آف پاکستان کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں مدمقابل ہونگی۔ گروپ بی میں کراچی وائٹس اور یو بی ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ یو بی ایل گرائونڈ نمبر ۱ کراچی میں

ہوگا۔ راولپنڈی کا مقابلہ کے آر ایل سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا۔ فاٹا اور ایچ بی ایل کی ٹیمیں جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں مدمقابل ہونگی۔ لاہور وائٹس اور پی ٹی وی کی ٹیموں کا ٹکرائو ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…