منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

امن کپ،پاکستان الیون نے یو کے میڈیا الیون کو133رنز سے شکست دے دی

datetime 21  ستمبر‬‮  2017 |

میرانشاہ (آن لائن)امن کپ میں پاکستان الیون نے یو کے میڈیا الیون کو133رنز سے شکست دے دی ہے ۔ شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ کے یونس خان سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس مقابلے میں پاکستان الیون نے پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت ملنے پر مقررہ بیس اوورز میں 253رنز سکور کیے ،پاکستان الیون کی جانب سے پہلے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور عمر امین نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں اور پھر بو م بوم آفریدی

نے اپنے روایتی انداز میں بلے باز کرتے ہوئے 80رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی کر ٹیم کا سکور 253رنز تک پہنچایا،انضمام الحق نے 28رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔254رنز کے ہدف کے تعاقب میں یوکے میڈیا الیون 20اوورز میں محض120رنز سکور کرسکی ،یوکے میڈیا الیون کی جانب سے نثار آفریدی 70رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر پاک فوج نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپیئن ٹیم پشاور زلمی کے تعاون کے ساتھ فاٹا میں کھیلوں کے زریعے امن کا پیغام پہنچانے کے لیے میران شاہ میں پیس کپ 2017 کے نام سے ایک نمائشی میچ منعقد کیا۔پیس کپ 2017 کے اس نمائشی میچ میں پاکستان کرکٹ کے سپر اسٹار انضمام الحق، شاہدآفریدی کے علاوہ یونس خان، کامران اکمل، جنید خان، عمر گل، مشتاق احمد، ریاض آفریدی اور وجاہت اللہ واسطی بھی شریک تھے۔خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں اس نمائشی میچ کے انعقاد کا وعدہ کیا تھا۔میچ کا مقصد کھیلوں کے زریعے امن کا فروغ ہے اور اس کے علاوہ اس میچ کے انعقاد سے قبائلی علاقوں میں امن و امان کی بہتر صورتحال کا بھی اظہار ہوگا۔اس میچ کے حوالے سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ

پشاور زلمی امن اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی اور اس میچ کی طرح مستقبل میں بھی کرکٹ کے میدانوں میں ہر طرح کی حمایت جاری رہے گی۔سماجی رابطی کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا تھا کہ کھیل قوموں کو یکجاں کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور بھی اس موقع پر

موجود تھے۔اس نمائشی میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے گرانڈ میں مقامی اسکولوں کے طالب علموں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ قبائلی عمائدین اور رہنما بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…