جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

80دن میں سائیکل پر دنیا کے گرد چکر لگانے کا144سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2017 |

لندن(این این آئی)برطانوی سائیکلسٹ مارک بیوماؤنٹ نے دنیا کے گرد 80 دن میں سائیکل کر چکر لگانے کا افسانوی ریکارڈ توڑ دیا ۔یہ ریکارڈ 1873 میں فلیز فوگ نے قائم کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ فلیز فوگ کوئی حقیقی کردار نہیں ہے بلکہ وہ 1873 میں شائع ہونے والے ایک کلاسیک ناول، جس کا نام ’ دنیا کے گرد 80 دن میں چکر’ ہے، کا ایک افسانوی کردار ہے۔اس نے دنیا کا سفر ریل

گاڑی، بحری کشتی، اور غبارے میں سواری کے ساتھ مکمل کیا تھا۔اس کاسیک ناول کے خالق ہیں جولیس ورن ، جن کے تحریروں کی وجہ شہرت سائنس فکشن تھی۔ اس دور میں ہوائی جہازوں اور آبدوزوں کا کوئی وجود نہیں تھا لیکن ان کے ناولوں کے کردار یہ ایجادات اور خودکار مشینیں استعمال کرتے تھے۔برطانوی سائیکلسٹ مارک بیوماؤنٹ نے جولیس ورن کے افسانوی کردار فلیز فوگ کا دنیا کے گرد 80 دن میں چکر لگانے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے اپنا سفر 79 دن میں مکمل کیا۔ مزید یہ کہ انہوں نے سفر کا زیادہ تر حصہ اپنے سائیکل پر مکمل کیا، ماسوائے سمندر کے ، جہاں وہ سائیکل چلا نہیں سکتے تھے۔مارک کی عمر 34 سال ہے۔ وہ شوقیہ طور پر سائیکل چلاتے ہیں۔ اپنی اس مہم کے دوران انہوں نے 76 دن روزانہ 16 گھنٹوں تک سائیکل چلائی۔انہوں نے 79 دنوں میں 29000 کلومیٹر کا سفر طے کر کے دنیا کے گرد چکر مکمل کیا۔ تاہم بحراقیانوس اور بحرالکائل عبور کرنے کے لیے انہیں اپنے سائیکل سمیت ہوائی جہاز میں سوار ہونا پڑا۔مارک نے میڈیا کو بتایا کہ اس پوری مہم کے دوران ہوائی سفر میں ان کے صرف تین دن صرف ہوئے جب کہ باقی ماندہ 76 دن تک انہوں نے مسلسل سائیکل چلائی۔انہوں نے اپنے سفر کا آغاز 2 جولائی پیرس سے کیا۔ وہ یورپ سے ہوتے ہوئے روس میں داخل ہوئے اور پھر بیجنگ پہنچے۔ بیجنگ سے وہ طیارے پر سوار ہوئے، جہاں سے ان کی منزل

مغربی آسٹریلیا کا شہر پرتھ تھی۔ وہاں سے ان کے سائیکل کا سفر دوبارہ شروع ہو ا اور وہ نیوزی لینڈ پہنچے۔ جہاں خشکی کے آخری سرے پر پہنچنے کے بعد انہوں نے الاسکا تک پرواز کی اور امریکہ اور کینیڈا کو اپنے سائیکل پر پیڈل کے زور سے عبور کیا اور پھر کینیڈا کے شہر ہیل فیکس سے بذریعہ طیارہ لسبن پہنچ گئے۔گینیز بک آف ریکارڈ کی ایک ٹیم مارک بیوروماؤنٹ کے ر یکارڈ کی جانچ پرکھ کر رہی ہے جس کے بعد ان کا

نام عالمی ریکارڈ کی کتاب میں درج ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…