پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

اسلام آباد فٹ بال چمپئن شپ میں خواتین کا ٹائٹل ہیڈسٹارٹ کی ٹیم نے جیت لیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد فٹ بال چمپئن شپ میںخواتین کا ٹائٹل ہیڈسٹارٹ کی ٹیم نے جیت لیا جبکہ آئی سی اے ایس کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی، فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے صدر میاں محمد اسلم تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے

سیکرٹری جنرل عدنان ملک، اسلام آبادسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویراحمد، اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن عدنان سمیع، اسلام آباد سکولز سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر آصف ملک، پاکستان سپورٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری کے سیکرٹری جنرل معین الدین، اسلام آباد فٹ بال کلب کے سابق کپتان اور ہیڈسٹارٹ سکول کے کوچ نیک محمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میںکھیلی گئی اسلام آباد فٹ بال چمپئن شپ میں خواتین کے فائنل میچ میں ہیڈسٹارٹ سکول نے آئی سی اے ایس کو 3-2 گول سے ہرا کر چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، وقفے تک ہیڈ سٹارٹ کی ٹیم کو 2-1 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک گول کیا، ہیڈسٹارٹ سکول کی طرف سے حفصہ ناصر نے دو اور سفا عظیم نے ایک گول جبکہ آئی سی اے ایس کی جانب سے ایمان اور وائریہ نے ایک، ایک گول کیا، سیمی فائنل مقابلوں میں ہیڈسٹارٹ نے سپرنو کو 3-2 سے جبکہ آئی سی اے ایس نے جی ایس آئی ایس کو 2-1 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،ہیڈسٹارٹ ٹیم کے کوچ نیک محمد نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ہیڈسٹارٹ کی ٹیم نے شاندار

کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے اور تمام ٹیم کی کھلاڑی مبارکباد کی مستحق ہیں،چمپئن شپ میں خواتین کے ایونٹ میں 11 ٹیموں نے حصہ لیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…