بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

پاکستان کی طرف سے کھیلنا قسمت میں نہیں تھا، خوشی ہے ایک اہم مقصد کے تحت پاکستان آیا ہوں‘ عمران طاہر

datetime 12  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کی طرف سے کھیلنا قسمت میں نہیں تھا، اس بات کی بہت خوشی ہے کہ وہ ایک اہم مقصد کے تحت پاکستان آئے،پاکستان کی طرف سے نہ کھیلنے کو تقدیر کا فیصلہ سمجھتاہوں لیکن جنوبی افریقہ کی طرف سے کھیلنے پر وہ فخر ہے۔ان خیالات کااظہارجنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنیوالے پاکستانی نژاد عمران طاہر نے اپنے ایک انٹرویومیں کیا۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ الیون کی طرف سے کھیلنے کے لئے لاہور آئے ہیں۔ یہ

وہی شہر ہے جہاں وہ پیدا ہوئے اور فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔انڈر 19 اور پاکستان اے میںپاکستان کی نمائندگی کی لیکن قومی کرکٹ ٹیم میںموقع نہ ملنے پرپہلے کاونٹی کرکٹ اور پھر جنوبی افریقہ کی کرکٹ میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کی طرف سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج میں جہاں ہوں اس پر مجھے فخر اور خوشی ہے۔جنوبی افریقہ نے مجھے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھلا کر میرے خوابوں کی تعبیر دی۔ میں پاکستان میں پیدا ہوا یہاں پلا بڑھا اور یہیں سے کرکٹ شروع کی میں پاکستان کی طرف سے کھیلنا چاہتا تھا لیکن یہ میری قسمت میں نہیں تھا۔ میں اکیلا کرکٹر نہیں ہوں بلکہ ایسے کئی کرکٹرز ہیں جو پیدا کہیں ہوئے اور کرکٹ کہیں اور کھیلی۔عمران طاہر کی ایک اور خواہش اپنے خاندان کے سامنے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلنے کی تھی جو پوری ہو رہی ہے۔ والدین اب دنیا میں نہیں لیکن بہن بھائی ہیں جن کے سامنے میں تماشائیوں سے بھرے ہوئے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلنے کی خواہش رکھتا تھا جو اس سیریز میں پوری ہو سکے گی۔ عمران طاہر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر وہ ایک سخت جان کھلاڑی کے طور پر تیار ہوئے۔ انہوں نے جس زمانے میں کرکٹ کھیلی اس وقت پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہت سخت مقابلہ تھا۔ مجھے پاکستانی ٹیم میں آنے کا موقع نہ مل سکا لیکن میں نے اپنی فرسٹ

کلاس کرکٹ سے بھرپور لطف اٹھایا اور اس نے مجھے بہت کچھ سکھایا اور یہ تجربہ مجھے آنے والے دنوں میں کام آیا۔ عمران طاہر کو اس بات کی بہت خوشی ہے کہ وہ ایک اہم مقصد کے تحت پاکستان آئے ہیں۔میں غالباً پہلا کھلاڑی تھا جس نے اس دورے پر آنے کے لئے رضامندی ظاہر کی تھی۔ میں نے اپنے ساتھی کرکٹرز کو بھی اس دورے کے بارے میں مثبت رائے دی۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ دوبارہ شروع

ہو۔عمران طاہر نے قذافی اسٹیڈیم کی وکٹ کے بارے میں جو کچھ معلوم کیا ہے وہ ان کے لئے حوصلہ افزا نہیں۔ میں قذافی اسٹیڈیم کے بارے میں کافی جانتا ہوں لیکن وکٹ کے بارے میں معلومات میرے مطلب کی نہیں کیونکہ یہ بیٹنگ کے لئے سازگار وکٹ بتائی گئی ہے لیکن پھر بھی میں ایک چیلنج سمجھ کر کھیلوں گا کیونکہ میں ہر میچ سے قبل اپنی تیاری ضرور کرتا ہوں اور بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ کھیلتا ہوں اگر یہ جذبہ نہیں ہے تو

پھر مجھے ریٹائر ہو جانا چاہیے۔ عمران طاہر پاکستان کی موجودہ ٹیم کی صلاحیتوں کے بہت معترف ہیں۔ کہتے ہیں پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے جس میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جنھوں نے چیمپیئنز ٹرافی میں خود کو ثابت کیا ہے۔عمران طاہر پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان سے کئے گئے موازنے کو درست نہیں سمجھتے کہا شاداب بہت ہی باصلاحیت بولر ہیں اور میں ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک تمنائیں رکھتا ہوں۔ ہر کسی کے پاس مختلف نوعیت کا ٹیلنٹ ہوتا ہے۔ میں اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں کھیل کا نقشہ بدل سکتا ہوں جبکہ یہی سوچ شاداب خان کی بھی ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…