جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کی بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کیساتھ شادی ؟ تصا ویر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ‎

datetime 8  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی آل رائونڈر عبدالرزاق کی معروف بالی ووڈ اداکارہ تمنابھاٹیاکیساتھ دبئی کی ایک جولری شاپ میں زیورات پسند کرتے تصویر اورشادی کی خبرنے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی آل رائونڈر عبدالرزاق

آج کل دبئی میں ہیں اور ان کی دبئی کی ایک جیولری شاپ میںمعروف بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ زیورات پسند کرتے تصویر اور شادی کی خبر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں دبئی کی جیولری شاپ میں زیورات پسند کر رہے ہیں ۔ دونوں کی اس تصویر کو بنیاد بناتے ہوئے ان کی شادی کی خبر بھی سوشل میڈیا پر چل چکی ہے تاہم مصدقہ ذرائع کے مطابق دبئی میں نئی کھلنے والی جیولری شاپ کی افتتاحی تقریب میں عبدالرزاق اور تمنا بھاٹیا کو مدعو کیا گیا تھا اور اس دوران انہوں نے وہاں موجود فوٹوگرافرز کیلئے جیولری اٹھا کر چند خصوصی پوز دئیے تھے جن کو بنیاد پر ان کی شادی کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ عبدالرزاق کی شادی عائشہ سے ہوئی ہے اور ان سے ان کے دو بچے بھی ہیں اور عبدالرزاق ان پاکستانی کرکٹر میں شمار کئے جاتے ہیں جو نہ تو کسی خاتون کے ساتھ سکینڈل میں ملوث رہے اور نہ ہی کسی بھی قسم کی سپاٹ فکسنگ یا میچ فکسنگ میں ان کا نام سامنے آیا ، تاہم ساتھی کھلاڑیوں اور بورڈ سے اختلافات کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔

 

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…