اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

آزادکشمیر میں بین الاقوامی کرکٹرز کی آمد،بڑے ٹورنامنٹ کا اعلان کردیاگیا،پہلا میچ پوری دنیامیں ٹیلی کاسٹ کیاجائیگا

datetime 30  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد (این این آئی)آزادکشمیر میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد اور آزادکشمیر کے کھلاڑیوں کی قومی کرکٹ ٹیم میں نمائندگی کے لئے تاریخ ساز پیشرفت ،ڈربن قلندر کی ٹیم جلد آزادکشمیر کا دورہ کرے گی ہاشم آملہ ،گرنٹ ایلیچ اور ڈین براوؤمظفرآباد میں جلوہ گر ہوں گے جب کہ 26ستمبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کا پہلا میچ مظفرآباد سے پوری دنیا میں ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا

وزیراعظم فاروق حیدر خان سے معروف کرکٹر عاقب جاوید اور لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹو رانا عاطف کی ملاقات ،آزادکشمیر کے لیئے قومی کرکٹ ٹیم میں نمائندگی کی خوشخبری ،وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر کرکٹ مقبول ترین کھیل ہے آزادکشمیر کے نوجوان جلد قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد اور میچز کے انعقاد سے تاریخ ساز پیشرفت ہو گئی لاہور قلندر کے تعاون سے آزادکشمیر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انڈر 20(اسی)80ہزار نوجوانوں کی رجسٹریشن بہت بڑی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نجیب نقی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فرحت علی میر ،سیکرٹری سپورٹس راجہ عباس بھی موجود تھے عاقب جاوید نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی کھیل سے لگن اور کرکٹ کے فروغ کے پیش نظر ہم نے طے کیا ہے کہ ہم آزادکشمیر کو کھیلوں کا مرکز بنائیں یہاں کے خوبصورت میدان میں باالخصوص مظفرآباد میں کرکٹ کے عالمی میچز ہوں ۔آزادکشمیر میں کرکٹ کو فروغ دیں گے 26ستمبر کو لاہور قلندر کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کا آغاز مظفرآباد سے ہو گا بہاولپور سے کشمیر تک 6ٹیمیں بنائی جا رہی ہیں عاقب جاوید نے کہا کہ صرف میرپور میں 15ہزار لوگوں نے ٹراٹل دیئے ڈربن ٹیم کو آزادکشمیر لایا جائے گا اور ساتھ ہی بین الاقوامی کھلاڑی بھی یہاں آکر کھیلیں گے تو مظفرآباد کا نام ویسٹ انڈیز تک روشن ہو گا۔

وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے محکمہ سپورٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن رات محنت کر کے 26ستمبر سے قبل گراؤنڈ کو مکمل تیار کر ے جب کہ آئندہ سال گراؤنڈ کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔عاقب جاوید نے کہا کہ آزادکشمیر سے منتخب ہونے والے 15بچے آسٹریلیا میں تربیت حاصل کریں گے اور یقین ہے کہ آزادکشمیر کو بہت جلد قومی کرکٹ ٹیم میں نمائندگی ملے گی جس پر ایڈوانس مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…