پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

شاہد آفریدی پی سی بی کی فیرویل تقریب میں شرکت کے لئے رضا مند ، کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا

datetime 29  اگست‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ کی فیرویل تقریب میں شرکت کرنے کے لیے رضامند ہوگئے، آل رائونڈر نے اپنے فیصلے سے کرکٹ بورڈ کا آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سابق کپتانوں شاہد آفریدی ، مصباح الحق اور یونس خان کیلئے الوداعی تقریب کا اعلان کیا ہے جو ورلڈ اولیون کے دورہ پاکستان کے دوران 14 ستمبر کو ہوگی ۔تاہم شاہد آفریدی نے پی سی بی کی الوداعی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا

۔بوم بوم افریدی اور پی سی بی کے درمیان مذاکرت کامیاب ہوگئے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی پی سی بی کی فیرویل تقریب میں شرکت کے لیے رضامند ہوگئے۔ آل رائونڈر نے کرکٹ بورڈ حکام کو اپنے فیصلے سے اگاہ کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور سابق کپتان کے درمیان گزشتہ روز رابطہ ہوا تھا اور نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو فیرویل میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ پی سی بی کی الوداعی تقریب کا مقصد سابق سٹار کرکٹرز کی ملک کے لئے خدمات کا اعتراف اورانہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…