اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں معطل قومی ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کے کیس کا فیصلہ بدھ کو سنایا جائیگا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنائے گئے 3رکنی ٹریبونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر شرجیل خان کے کیس کا فیصلہ سنائیں گے ، معطل کرکٹر کو 5سال سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ
شرجیل خان پر پاکستان سپرلیگ کے دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ایڈیشن کے دوران بکیز سے رابطے اور سپاٹ فکسنگ کے الزامات کے باعث اپنے ساتھی کرکٹ خالد لطیف کے ہمراہ پکڑے جانے پر معطل کر کے پاکستان بھیج دیا گیا تھا جہاں ان کے خلا ف الزامات کی تحقیقات کیلئے 3رکنی ٹریبونل تشکیل دے کر کیس کی سماعت شروع کر دی گئی تھی۔