اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

بڑی خوشخبری،پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا،تفصیلات جاری

datetime 24  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ ہاکی لیگ میں خراب کارکردگی کے باوجود آئندہ برس بھارت میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ہاکی کی عالمی تنظیم (ایف آئی ایچ) کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم نے یورپیئن ہاکی چیمپیئن شپ کے نتائج کی بدولت ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔پاکستان ٹیم اس وقت ہاکی کی عالمی درجہ بندی میں 14ویں نمبر پر براجمان ہے اور عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی 13ویں ٹیم ہے۔

ہاکی ورلڈ کپ 2018 آئندہ برس 24 نومبر سے 16 دسمبر تک بھارت کے شہر بھوبانیشور میں کھیلا جائیگا جس میں آسٹریلیا دفاعی چمپئن کی حیثیت سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔یاد رہے کہ پاکستان 2014 میں ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ہونے والے عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگیا تھا۔پاکستان ٹیم ہاکی ورلڈ کپ مقابلوں کی اب تک کی سب سے کامیاب ٹیم ہے جس نے 13 میں سے 12 مرتبہ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا اور 6 مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔پاکستان چار مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ اپنے نام کر چکا ہے جو اب تک کا سب سے زیادہ مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کا ریکارڈ ہے۔آئندہ برس بھارت میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے لیے اب تک جن ممالک کی ٹیموں نے کوالیفائی کیا ان میں میزبان بھارت سمیت آسٹریلیا، انگلینڈ، ارجنٹینا، کینیڈا، ہالینڈ، اسپین، ملائشیا، آئرلینڈ، جرمنی، بیلجیئم، نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔ایف آئی ایچ کے مطابق عالمی کپ میں کْل 16 ٹیمیں شرکت کریں گی، تاہم مزید تین ٹیموں کا فیصلہ ایشیا، اوشیانا اور افریقہ میں ہونے والے کنٹیننٹل چمپئن شپ کے نتائج پر ہوگا۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…