پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

دورہ پاکستان کے لئے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیو پلیسی کی زیر قیادت 14رکنی ورلڈ الیون کا اعلان

datetime 24  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیو پلیسی کی زیر قیادت پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 رکنی ورلڈ الیون میں جنوبی افریقہ کے پانچ، آسٹریلیا کے تین، ویسٹ انڈیز کے دو جبکہ بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے،

فاف ڈیو پلیسی کی زیر قیادت ورلڈ الیون 11ستمبر کو پاکستان آمد سے قبل دبئی میں دو روزہ کیمپ میں شرکت کرے گی جس کے بعد 12، 13اور 14ستمبر کو بالترتیب تین ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے بتایا کہ ورلڈ الیون آئندہ ماہ تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے پاکستان آئے گی اور ٹیم میں 14نامی گرامی کرکٹر شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کے پانچ ، آسٹریلیا کے 3، ویسٹ انڈیز سے 2، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سری لنکا اور بنگلادیش سے ایک ایک کھلاڑی ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ ہے جن میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈپلوسی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیم میں ہاشم آملہ، عمران طاہر، مورنی مورکل اور ڈیوڈ ملر ،آسٹریلیا سے جارج بیلی، ٹم پین،بین کٹنگ ، ویسٹ انڈیز سے سیموئل بدری اور ڈیرن سیمی، انگلینڈ سے پال کولنگ وڈ، نیوزی لینڈ سے گرینٹ ایلیٹ، بنگلادیش سے تمیم اقبال اور سری لنکا سے تھسارا پریرا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انٹرنیشنل الیون کے درمیان سیریز ’’انڈیپنڈینس‘‘ کے نام سے ہوگی ،فاف ڈیو پلیسی کی زیر قیادت ورلڈ الیون 11ستمبر کو پاکستان آمد سے قبل دبئی میں دو روزہ کیمپ میں شرکت کرے گی جس کے بعد 12، 13اور 14ستمبر کو بالترتیب تین ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ زمبابوے کے سابق کپتان اینڈی فلاور ورلڈ الیون کی 14 رکنی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کی آمد جائلز کلارک کی کوششوں سے ممکن ہوسکی،

آئی سی سی کی سکیورٹی ٹیم ستمبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان آ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے ایونٹ کے بعد میرا مقصد کراچی میں میچ کرانا ہے اور پاکستان سپر لیگ کو پاکستان میں لانا ہے۔ دوسری جانب ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ورلڈ الیون ٹیم کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…