اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا منفرد اورشاندار اقدام، ، پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں 2چینی کھلاڑی بھی اب ایکشن میں نظر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اب 2چینی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے جو پشاور زلمی کی نمائندگی کرینگے۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح ٹیم پشاور زلمی
کے مالک جاوید آفریدی اگلے ماہ چین کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ چینی کھلاڑیوں سے معاہدوں کو حتمی شکل دینگے۔ واضح رہے کہ چینی حکام اس سے قبل پاکستان کو یہ بھی پیش کش کر چکے ہیں وہ عرب امارات کے بجائے چین کے میدانوں کو ہوم سیریز کیلئے نیوٹرل وینیو کے طور پر استعمال میں لائے تاکہ چین میں بھی کرکٹ کے کھیل کی مقبولیت میں اضافہ ہو سکے۔