پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، کرونا رتنے

datetime 10  اگست‬‮  2017 |

پالے کیلی (آن لائن)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز کرونا رتنے نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں میں مسلسل شکستوں کے باوجود تیسرے میچ میں ڈٹ کر مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں کرونا رتنے نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، بھارتی ٹیم نے ہم سے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ دو میچوں میں جو غلطیاں ہوئیں ہیں ان پر تیسرے میچ میں کنڑول کرینگے اور بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کیلئے سر توڑ کوشش کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ دو میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، تیسرے میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کیلئے کو شش کرینگے۔ بھارت کو میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 اگست سے پالے کیلی میں شروع ہو گا۔ کرونا رتنے نے ٹیم کو خبردار کیا کہ بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کارکردگی دیکھنا ہوگی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…