منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے سامنے مودی کا بیانیہ زمیں بوس

datetime 1  اگست‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی روپے کی قدر میں ہونے والی تاریخی کمی کے سامنے مودی سرکار کا بیانیہ زمیں بوس ہوگیا۔

ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی حکومت کا تیسری بڑی نام نہاد معیشت کا معاشی بیانیہ زمینی حقائق کے سامنے دم توڑنے لگا ۔ خلیجی جنگ کے دوران بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی نے مودی حکومت کی ناقص پالیسیاں آشکار کر دیں ۔ عالمی جریدے کے مطابق روپے کی قدر کو عارضی طور پر روکنے کے لیے بھارتی ریزرو بینک 7 ارب ڈالر فروخت کرنے پر مجبور ہو گیا ۔ بھارتی ریزرو بینک نے ایک مرتبہ پھر تاریخ کی کم ترین سطح کے قریب بھارتی روپے کو سہارا دینے کے لیے معمولی قدم اٹھا لیا۔بھارتی ماہر معاشیات سورجیت بھلا کے مطابق مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں بدترین کمی نے بھارتی معیشت کو شدید متاثر کردیا ہے۔ دنیا کی تیسری بڑی معیشت کا دعوی کرنے والے مودی کے دور میں روپے کا بحران خوف کی علامت بن گیا ہے۔

ایک مرتبہ پھر بھارتی روپیہ 95 روپے فی ڈالر تک پہنچتے ہی تاریخ کی کم ترین سطح سے محض 1.3 فیصد دور ہے۔بھارتی ماہر معاشیات دنیش ووہرا کا کہنا تھا کہ بھارتی معیشت کی حالیہ صورتحال نے معاشی خوشحالی کا شور مچانے والی مودی سرکار کے مشکوک اعداد و شمارواضح کر دیے ہیں۔ بھارتی عوام کے ٹیکس کو جھونک کر مودی اپنی 12 سال کی کھوکھلی معاشی پالیسیوں پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…