جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

سلمان بٹ نے مصباح اور یونس خان کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا

datetime 3  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کھلاڑی سلمان بٹ نے کہا ہے کہ ٹیم میں مصباح اور یونس کی جگہ لینا چاہتا ہوں ۔ایک انٹرویو میں سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ تجربہ کار اور ریکارڈ ساز بلے باز یونس خان اور مصباح الحق کے ریٹائر ہونے کے بعد وہ پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ سلمان بٹ نے یونس خان اور مصباح الحق کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مصباح اور یونس نے ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں عظیم کھلاڑیوں کے خلاء کو پر کرنا نہایت مشکل ہے لیکن اگر انہیں یہ موقع دیا جاتا ہے تو وہ اس خلاء کو پر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کی اصل توجہ اوپننگ پر ہی ہے۔سابق ون ڈے کپتان اظہر علی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اظہر نے بطور اوپنر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن گذشتہ 2 سے 3 سال کے عرصے سے پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں ایک مناسب اوپنر کی ضرورت ہے۔سلمان بٹ نے کہا کہ اظہر علی تیسرے نمبر پر بھی باصلاحیت طریقے سے بلے بازی کر سکتے ہیں۔اپنے کرکٹ مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے 32 سالہ کرکٹر نے کہا کہ ان کی اب بھی 6 سے 7 سال کی کرکٹ باقی ہے اور کرکٹ کریئر کے بہترین سال ابھی آنے باقی ہیں جس کیلئے وہ اپنی فٹنس حاصل کرنے اور دوبارہ فارم میں آنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔گذشتہ 7 سالوں کے دوران کرکٹ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ کرکٹ، صورتحال اور گراؤنڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیلی جاتی ہے اور وہ اپنے آپ کو اس اعتبار سے تیار کرلیں گے۔پاکستان کی جانب سے 24 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے سلمان بٹ نے کہا کہ انہیں پی ایس ایل میں کھیلنے کی بہت خواہش ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد ہی پی ایس ایل کا حصہ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…