پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پانامہ کیس تو ابھی تک کوئی نہ جیت سکا مگر!!

datetime 4  جولائی  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد باکسر محمد وسیم پانامہ میں ہونے والی ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لیے تیاریوں میں مشغول ہیں‘ بدھ کو پہلی وارم اپ فائٹ لڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ کیٹیگری کے چیمپئین اور دنیائے باکسنگ میں فالکن کے نام سے مشہور پاکستان کے محمد وسیم پانامہ میں ورلڈ ٹائٹل فائٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

سابق امریکی باکسر اور کوچ جیف مے ویدر کی زیر نگرانی پاکستانی باکسر سخت محنت کررہےہیں۔ اس سلسلے میں وہ پہلی وارم اپ فائٹ بدھ کو پانامہ کے ایلیشر والڈیز نامی باکسر سے لڑیں گے، والڈیز کو تیرہ باؤٹس کا تجربہ ہے۔ محمد وسیم کی دوسری فائٹ انتیس جولائی کو شیڈول کےمطابق ہوگی۔محمد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کی تیاریاں بھرپور انداز سے کررہے ہیں، اس دوران مقابلوں کے ذریعے خامیوں پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔ محمد وسیم نے پروفیشنل باکسنگ میں قدم رکھتے ہی جنوبی کوریا کے بانٹم ویٹ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔اب تک پانچ مقابلوں میں وہ ناقابل شکست ہیں اور حالیہ فائٹ میں انھوں نے فلپائن کے گیمل میگرامو کو زیر کرکے ڈبلیو بی سی سلور فلائٹ ویٹ بیلٹ کا دفاع کیا ہے۔ورلڈ باکسنگ کونسل کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق فلائی ویٹ کیٹیگری میں محمد وسیم نمبر ون باکسر بن چکے ہیں۔ ورلڈ ٹائٹل کیلئے جاپان کے ڈیاگو ہیگا سےمحمد وسیم کی باوٹ کے امکانات روشن دکھائی دیتے ہیں۔پاکستانی باکسر محمد وسیم گزشتہ سال جولائی میں انٹرنیشنل پروفیشل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتا تھا۔ پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے فلپائن کےجیتھر اولیوا کو شکست دے کر انٹرنیشنل پروفیشنل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔فائٹ میں محمد وسیم اورفلپائنی باکسرمیں زوردار مکوں کاتبادلہ ہوا۔ بارہ راؤنڈز پر مشتمل مقابلےکےبعد محمد وسیم متفقہ طور پر کامیاب قرار پائے تھے۔ اس جیت کے ساتھ ہی محمد وسیم عالمی پروفیشنل باکسنگ کی رینکنگ میں چوتھے نمبر آگئے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…