پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

بھارت کو شکست دینے کی خوشی، لندن میں پاکستانی شائقین کے جشن میں سرکاری ادارے کے وہ لوگ بھی شامل ہوگئے جن کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 19  جون‬‮  2017 |

لندن(این این آئی)پاکستان کی جیت کا جشن لند ن میں بھی خوب منایا گیا۔ برمنگھم کی سڑکوں پر پاکستانی پرچم سے مزین گاڑیوں میں ملی نغمے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے اور نوجوان نے بھنگڑے ڈالے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ دیکھنے کیلئے لندن میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی اسکرینزکا اہتمام کیا تھا، اس دوران پاکستانی بلے بازوں اور بالروں کی

پرفارمنس پر بھرپور داد دیتے رہے۔ٹیم کی جیت کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ کے ساتھ لندن پولیس کے اہلکار بھی بھنگڑے ڈالتے نظر آئے۔ ایک موقع پر پاکستانی اور بھارتی شائقین آمنے سامنے بھی آگئے۔پاکستانی کی تاریخی فتح کے بعد دنیا بھر میں پاکستانیوں نے جم کر خوشیاں منائیں، لندن میں مقیم پاکستانیوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھرپور سراہا۔گلاسگو، آکسفورڈ، لوٹن اور کوونٹری میں بھی پاکستانی شائقین کے چہرے خوشی سے کھل رہے تھے، شائقین نے تاریخی فتح کو عید کا تحفہ قرار دے دیا۔برٹش پاکستانی اراکین پارلیمنٹ اور لارڈ نے بھی قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ بڑے عرصے بعد قوم کو ایسی خوشی ملی ہے۔متحدہ عرب امارات میں بھی قومی ٹیم کی فتح کو بھرپور طریقے سے منایا گیا۔دوسری طرف پاکستان کے ہاتھوں چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی سورماؤں کو انتہائی شرمناک اور ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی میڈیا پر صف ماتم بچھ گئی ،بھارتی ٹی وی چینلز نے بھارتی ٹیم اور کپتان ویرات کوہلی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹیم کی شکست کی وجوہات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔اتوار کو پاکستان کے ہاتھوں چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں بھارتی سورماؤں کو ذلت آمیز شکست پر بھارتی میڈیا پر صف ماتم بچھ گیا۔ تمام ٹی وی چینلز نے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی ذلت آمیز شکست پر اسے آڑے ہاتھوں لیا۔بھارتی نجی ٹی وی چینل این ڈی

ٹی وی کا بھارتی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کی کپتانی پر کئی سوال اٹھ رہے ہیں ،کوہلی اپنی بلے بازی میں ناکام رہے اور بھارتی کرکٹ کے مداحوں کو مایوس کیا ۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پاکستان کے تیز ترین ابھرتے ہوئے نوجوان بالر محمد عامر نے ویرات کوہلی کی کمزوریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ویرات کوہلی کو جلدی آؤٹ کرکے بھارتی ٹیم پر اپنا تسلط قائم کریں گے ،

محمد عامر کا اشارہ ویرات کوہلی کی آف سٹمپ سے باہر جاتی گیندوں پر کمزوری کی طرف تھا ،ساتھ ہی محمد عامر کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کے آؤٹ ہوتے ہی بھارتی ٹیم بکھر جائے گی اور آج محمد عامر نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کر کے بھارتی ٹیم کو حقیقت میں تنکوں کی طرح بکھیر کے رکھ دیا ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…