جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

وطن واپسی سے قبل حسن علی کا مداحوں کے نام اہم پیغام

datetime 19  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گولڈن بال بوائے اور مین آف دی ٹورنامنٹ حسن علی نے وطن واپسی سے قبل اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں آ رہا ہوں۔وطن واپسی سے قبل مداحوں کے نام ایک پیغام میں حسن علی نے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں واپس آ رہا ہوں، گوجرانوالہ کے باسیو! ٹیم پاکستان کو چیمپئن بنانے کے بعد واپس آ رہا ہوں اور آپ کا پیار دیکھنا چاہتا ہوں۔سوشل میڈیا پر ایک اور پیغام میں انہوں

نے لکھا کہ یہ ٹورنامنٹ بہت شاندار رہا، بہت جذباتی لمحہ ہے، چاہتا تھا کہ میری وجہ سے فیملی کا سر فخر سے بلند ہو لیکن مجھے امید ہے کہ اپنی کارکردگی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے میں کامیاب رہا۔حسن علی نے مزید لکھا کہ بھارت کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے بعد کہا گیا کہ ہم گھر واپس جائیں گے لیکن ہم نے کہا کہ چیمپنز ٹرافی ساتھ لے کر جائیں گے، ہر کسی نے کہا کہ ہمارا ایونٹ میں پیشقدمی کا کوئی چانس نہیں، ہم نے ایک زخمی شیر کی طرح لڑنے کا فیصلہ کیا، ہماری فتح قوم کیلیے عید کا تحفہ ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…