راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ معروف فٹبالر رونالڈینو اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آ رہے ہیں‘ انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ بین الاقوامی معروف فٹبالر رونالڈینو اپنی ٹیم کے ہمراہ 6 جولائی کو پاکستان آرہے ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ معروف فٹبالر رونالڈینو کی پاکستان آمد پررضامندی سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن اور محفوظ ملک ہے جہاں کھیلوں کو پسند کیا جاتا ہے اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی پرتپاک مہمان نوازی کی جاتی ہے۔خیال رہے معروف فٹبالر رونالڈینو دیگر سات بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ہمراہ پاک فوج اور لیژئیر لیگ کے تعاون سے ہونے والے مشترکہ ایونٹ میں شرکت کریں گے اور اس دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔رونالڈینو اور ان کی ٹیم 6-8 جولائی کے دوران کراچی اور لاہور میں نمائشی میچ بھی کھیلیں گے جس کا بنیادی مقصد پاکستان میں فٹ بال کا فروغ اور ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے۔یاد رہے 2009 سے پاکستان میں کھیلوں کے بین الاالقوامی مقابلے منعقد نہیں ہو پارہے ہیں تاہم پی ایس ایل فائنل کے انعقاد اور اب انٹرنیشنل فٹبالرز کی پاکستان آمد سے یہ تاثر زائل ہوتا جارہا ہے جس کے لیے سول حکومت کے ساتھ ساتھ پاک فوج نے کلیدی کردارر ادا کیا ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے پی ایس ایل فائنل کے لیے خصوصی سیکیورٹی اقدامات کرائے تھے اور اب لیژئیر لیگ کے تعاون سے بھی پاک آرمی ایک بڑا ایونٹ منعقد جارہی ہے جس سے پاکستان میں انٹرنیشنل گیمز کی راہ ہموار ہونے کےامکانات روشن ہوگئے ہیں۔
We welcome @10Ronaldinho and his team to Pakistan 6-8 Jul 17 in coord with @leisureleaguepk.
Pakistan is a peace and sports loving country. pic.twitter.com/asQutQQ45f— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 19, 2017