ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی شائقین کی فقرے بازی،یوراج سنگھ غصے سے آگ بگولا

datetime 19  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے شاندار کارکردگی کے بعد چیمپئنز ٹرافی جیت لی ۔ میچ کے دوران اور بعد میں پاکستانی شائقین نے جیت کا زبردست جشن منایا۔بھارتی ٹیم کے کھلاڑی جیسے ہی ڈریسنگ روم میں واپس آنے لگے پاکستانی شائقین نے بھارتی کھلاڑیوں پر فقرے کسے ۔ایک موقع پر جب یوراج سنگھ سامنے آئے تو پاکستانی شائقین نے انہیں’’باپ‘‘ والا ڈائیلاگ یاد دلایا۔بار بار یہ فقرہ دہرانے پر یوراج سنگھ غصے کے عالم میں پاکستانی شائق کی طرف لپکے لیکن مہندرسنگھ دھونی نے انہیں روک لیا۔آگے کیا ہوا آپ خود ہی ویڈیو دیکھ لیجئے۔
دریں اثناءشاندار کارکردگی پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو پی آئی اے نے بھی ترقی دیدی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیئر حیات نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اے کرکٹ ٹیم کے اہم رکن سرفراز احمد کو گروپ 7میں ترقی دینے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔دریں اثنا وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد ،پی آئی اے کے چیئرمین عرفان الٰہی اور پیآئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نئیر حیات نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو شاندارکارکردگی پیش کر کےچیمپئنز ٹرافی جتوانے پرسرفرازاحمد کو مبارکباد پیش کی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…