میچ کے بعد سرفرا ز اور کوہلی ایک ساتھ،سرفراز کا شاندار ردعمل،کوہلی نے ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کو ہی آگ لگ گئی

19  جون‬‮  2017

لندن(این این آئی) چمپئنز ٹرافی کے فاتح قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ روایتی حریف بھارت کو ہرا کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنا باعث فخر لمحہ ہے، ایونٹ کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار رہی، فخر زمان پورے ایونٹ میں چمپئن کی طرح کھیلے اور میرے نزدیک وہ پاکستان کرکٹ کا قیمتی سرمایہ ہے ، ٹائٹل جیتنے کا کریڈٹ باؤلرز کو جاتا ہے لیکن ٹیم نے مجموعی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس نے تینوں شعبوں میں اچھا کھیلے اس لئے وہ جیت کی حقدار تھے، پاکستانی ٹیم نے ثابت کر دیا جب ان کا دن ہو انہیں کوئی نہیں ہرا سکتا۔ فتح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں ابتدائی میچ میں شکست کے بعد کھلاڑیوں کو بتایا کہ ابھی ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوا، ہمیں مثبت کرکٹ کھیلنا ہو گی، اس کے بعد کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے کہ ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فخر زمان پورے ایونٹ میں چمپئن کی طرح کھیلے اور میرے نزدیک ان کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فخر ہے، ٹرافی جیتنے کا کریڈٹ باؤلرز کو جاتا ہے جبکہ مجموعی طو رپر ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی ، قوم نے پورے ایونٹ کے دوران بہت سپورٹ کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں، امید ہے کہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں بھی اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ فائنل ہارنے کا بہت دکھ ہے، پاکستان نے تینوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کیا اس لئے جیت پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ میں نے پہلے کہا تھا کہ پاکستان خطرناک ٹیم ہے اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، گرین شرٹس نے اپنی پرفارمنس سے ثابت کر دیا جب ان کا دن ہو انہیں کوئی نہیں ہرا سکتا، فائنل میں ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی، غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، امید ہے کہ کھلاڑی مستقبل میں اچھا پرفارم کریں گے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…