لاہور /کراچی /اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ کے موقع پر ملک بھر کے شہروں میں سڑکیں ویران اور ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر رہی،رمضان کے باوجود کئی ریستوران دن کے وقت بھی کھلے رہے جہاں کھانے کے بجائے بڑی سکرینوں پر میچ پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو ملک بھر میں ہر شخص کی نظریں اوول پر جمی رہیں جہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل میچ کھیلا گیا۔مختلف شہر وں
کی بڑی بڑی شاہراہوں پر دور دور تک کوئی گاڑی یا پیدل مسافر دکھائی نہیں دیا۔ایسا دکھائی دیتا ہے کہ معمول کے روٹس پر چلنے والی بسیں اور ویگنیں بھی سڑکوں پر نہیں آئیں۔رمضان کے باوجود کئی ریستوران دن کے وقت بھی کھلے رہے جہاں کھانے کے بجائے بڑی سکرینوں پر میچ پیش کیا گیا۔خریداروں کے نہ ہوتے ہوئے دکانداروں نے بھی ایک جگہ جمع ہو کر میچ دیکھنے کو ترجیح دی۔کسی کو روزگار یا کسی دوسری مجبوری میں باہر نکلنا پڑا تو وہ بھی ریڈیو کے بغیر نہیں نکلا۔