منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فادرز ڈے پر فادر کی جیت،وہ پاکستانی باؤلر جو بھارتی کھلاڑیوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا

datetime 18  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوول (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولرمحمدعامرنے فائنل میچ میں بھارت کے تین بہترین بیسٹمینوں کوآوٹ کرکے میچ شروع ہوتے ہی میچ پرپاکستان کی گرفت مضبوط کردی ۔تفصیلات کے مطابق فاسٹ بائولرمحمد عامر نے پہلے اوور کی تیسری گیند پر رہت شرما کو صفر پرآئوٹ کیا جس کے بعد ویرات کوہلی میدان میں اتر ٹیم کی کمان سنبھالنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی محمد عامر کی گیند کا سامنا

کرنے میں کامیا ب نہیں ہوئے ۔محمد عامر کی گیند پر سلپ پر موجود اظہر علی نے پہلے انتہائی آسان کیچ ڈراپ کر دیا تو دوسری ہی گیند پر انہو ں نے پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی اور آف پر کھڑے کھلاڑی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے ،بھارتی کپتان پانچ رنز بنانے میں ہی کامیاب ہو سکے۔ جبکہ شیکھر دھون 21رنز پر عامر کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔واضح رہے کہ محمدعامرانگلینڈکے خلاف میچ کے وقت ان فٹ تھے لیکن فائنل کے لئے وہ فٹ قرارپائے توانہوں نے اپنی کارکردگی دکھاکربھارت کے فائنل میں شکست کی راہ فوری طورپرہموارکردی اورمیچ کے آخرتک محمدعامربھارتی کھلاڑیوں کے ہواس پرخوف کی علامت بنے رہے ۔۔واضح رہے کہ اس سےقبل پاکستانی بیٹسمین فخر زمان نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف فائنل میچ میں نو بال پر آئوٹ ہونے سے بچنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوںکیونکہ اس کے بعدمیں سنچری کرنامیری زندگی کی ایک بہت بڑی خوشی ہے ۔ایک بیان میں فخرزمان نے کہاکہ نوبال پرآئوٹ نہ ہونے کےبعددوسرا موقع ملنے کا بھرپور انداز سے فائدہ اٹھایا، فخرزمان نے کہا کہ مجھے نہیں لگ رہا تھا کہ میں بھارت کے خلاف فائنل میچ کھیل سکوں گا لیکن فزیو نے کہا کہ میں اس میچ کےلئے فٹ ہوں ۔انہوں نے کہاکہ میں بھارت جیسے روایتی حریف کے خلاف سنچری سکورکی جومیرے لئےبہت بڑااعزازہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…