اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے چیمپیئن ٹرافی میں بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 339 رنز کا ہدف دیا جو ایک بڑا ہدف تھا مگر پاکستان اس سے بھی زیادہ سکور بنا چکا ہے پاکستان نے سب سے بڑا ہدف بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو دیا جو کہ 385 رنز کا تھا اور یہ سکور پاکستان نے سات وکٹوں کے
نقصان پر بنایا تھا ، پاکستان کرکٹ ٹیم 375 رنز زمبابوے ٹیم کے خلاف بھی بنا چکی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 371 رنز 9 وکٹ پر بنائے ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کو بھی پاکستان نے 365 رنز کا ہدف دیا جس میں پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے۔