اوول(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی چیمپنیزٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستانی اوپننگ بیٹسمینوں اظہر علی اور فخر زمان نے نئی تاریخ رقم کردی ۔بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 100رنزسکورکئے جوان اوپننگ
جوڑی کی دوسری شراکت تھی واضح رہے کہ اس سے قبل اس سے قبل 2003ءمیں آخری مرتبہ کسی پاکستانی اوپننگ جوڑی نے مسلسل دو بار سنچری پارٹنر شپ قائم کی تھی اوراب یہ اعزازپاکستا ن نے 2017کی چیمپنیزٹرافی کے ایونٹ میں اپنے نام کیاہے ۔