پاکستان کابھارت کے خلاف چیمپئنزٹرافی میں دوسرابڑاٹوٹل ،دنیا کا تیسرا بڑا مقابلہ، حیرت انگیزتفصیلات جاری

18  جون‬‮  2017

لندن(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں دوسرابڑاٹوٹل بنالیا۔پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کے مابین اوول کے میدان پرکھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے50اووروں میں4وکٹوں کے نقصان پر338رنزبنائے یہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں کسی بھی ٹیم کادوسرابڑاٹوٹل ہے۔چیمپئنزٹرافی میں سب سے بڑے ٹوٹل کاریکارڈنیوزی لینڈکے نام ہے

نیوزی لینڈنے10ستمبر2004ء کواوول میںیوایس اے کے خلاف50اووروں میں4وکٹوں کے نقصان پر347رنزبنائے۔آئی سی سی چیمہئنزٹرافی کافائنل کھیلوں کی دنیاکاتیسرابڑامقابلہ بن گیا،کھیلوں کی دنیا میں فٹبال مقابلوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے پاک بھارت میچ کو کھیلوں کی تاریخ کا تیسرا سب سے بڑا مقابلہ قرار دیا جارہا ہے۔کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان اوول کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ کو دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد شائقین کرکٹ کی جانب سے دیکھے جانے کا امکان ہے جو کھیلوں کی تاریخ کا تیسرا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔آئی سی سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کو دنیا بھر میں شائقین کی بڑی تعداد دیکھتی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان 2011 میں ہونے والے ورلڈ کپ سیمی فائنل مقابلے کو سب سے زیادہ 495 ملین لوگوں نے دیکھا تھا۔آئی سی سی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو 324 ملین افراد نے دیکھا جو 2015 کے ورلڈ کپ فائنل سے بھی زیادہ تعداد ہے کیوں کہ 2015 کے ورلڈ کپ فائنل کو 313 ملین افراد نے دیکھا تھا اور اس تعداد میں کمی کی وجہ نیوزی لینڈ اور ایشیا کے اوقات کے فرق کی وجہ ہے۔

پاک بھارت ٹاکرے کو دیکھے جانے کی تعداد کا اندازہ ٹی وی دیکھنے والوں سے لگایا جاتا ہے تاہم اس میں وہ شائقین شامل نہیں جو غیرقانونی ذرائع سے میچ دیکھیں گے۔ غیرقانونی ذرائع میںآن لائن پائریٹ اسٹریمنگ، اسمارٹ فون یا دیگر ذرائع ہوسکتے ہیں جب کہ اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو کسی میدان اور ہال میں ایک بڑی ٹی وی اسکرین پر میچ دیکھتے ہیں۔

اسپورٹنگ انٹیلی جنس کے ایڈیٹر نک ہیرس کے مطابق تمام قانونی اور غیرقانونی طریقے سے پاک بھارت میچ دیکھنے والے شائقین کی تعداد کو دیکھا جائے تو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلوں کی تاریخ کا تیسرا سب سے بڑا مقابلہ بن سکتا ہے اور اتوار کے روز صرف خصوصی مقامات پر ہی 400 ملین لوگ یہ میچ دیکھیں گے جو دنیا بھر کے ہر 20 افراد میں سے ایک بنتا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…