چیمپینز ٹرافی فائنل میچ ،پاکستان نے بھارت کو 339 رنز کاہدف دیدیا

18  جون‬‮  2017

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)  چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میںپاکستان نے بھارت کو 339رنزکاہدف دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے338 رنزبنائے ۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے اظہر علی اور فخر زمان میدان میں اترے۔ دونوں بلے بازوں نے ابتدائی اوورز میں محتاط انداز اپنایا۔ تاہم پاکستانی اننگز کو ابھی کچھ وقت ہی گزرا تھا کہ فخر زمان انڈین

باؤلر بومرا کی گیند پر ایک کٹ شارٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کیپر دھونی کو اپنا کیچ دے بیٹھے، تاہم تھرڈ ایمپائر نے اس گیند کو نو بال قرار دیدیا جس سے فخر زمان کی وکٹ بچ گئی۔اس کے بعد دونوں اوپنرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نہ صرف ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا بلکہ اپنی ںصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔ پاکستانی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 128 رنز بنائے جو روایتی حریف انڈیا کیخلاف ایک ریکارڈ ہے۔ٹیم کا سکور 128 پر پہنچا تو اظہر علی رن آؤٹ ہو ہوگئے۔ بومرا کی تھرو پر وکٹ کیپر دھونی نے انھیں رن آؤٹ کیا۔ اظہر علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ نوجوان بلے باز فخر زمان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 92 گیندوں پر 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد فخر زمان نے اپنی جارحانہ بلے بازی جاری رکھی تاہم ٹیم کا سکور 200 رنز پر پہنچا تو وہ ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پانڈیا کی گیند پر جدیجہ نے ان کا کیچ لیا۔ فخر زمان نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 114 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ اس کے بعد بابر اعظم اور شعیب ملک کی جوڑی نے بھی ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا، تاہم سکور 247 رنز پر پہنچا تو شعیب ملک ایک غیر ضروری شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

بھونیشور کمار کی گیند پر جادھو نے ان کا آسان کیچ لیا۔ شعیب ملک صرف 12 رنز بنا سکے۔ پاکستان کو چوتھا ںقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ جادھو کی گیند پر یووراج سنگھ نے ان کا کیچ لیا۔ بابر اعظم نے بھی ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 46 رنز بنائے اورکیچ آئوٹ ہوگئے

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…