اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اوول میں کھلے جارہے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پہلی سنچری مکمل کر لی ۔فخرزمان کی تاریخ ساز اننگر میں 12چوکے اور2 چھکے شامل تھے ۔جیسے ہی انہوں نے سنچری مکمل کی پاکستان کے ڈریسنگ روم میں ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے کھڑے ہوکر تالیاں بجا کر انہیں داد دی ۔کمنٹریٹرز بھی ان کے شیدائی ہوگئے اور فخر زمان کی
بلے بازی کو سراہا۔فخر زمان کے آبائی شہر میں بھی خوشی کا سماں ہے ۔ پاکستانی ٹیم نے شروع سے ہی پر اعتماد آغاز کیاہے ۔ کرکٹ ماہرین نے انڈیا کے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی جیت کے لیے ممکنہ رنز کا بتا دیا ہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ اگر پاکستانی بیسٹمین پر اعتماد طریقے سے کھیلے اور 280سے زائ رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے تو جیت کے امکانا ت کافی روشن ہیں ۔280 رنز کے لیے پاکستانی بیسمٹینوں میں سے کسی ایک کھلاڑی کو بڑی اننگز کھیلنا ہو گی ۔اتنے رنز سے بھارتی ٹیم پر بوجھ بڑھے گا اور وہ غؒطیاں کرے گی جس کا فائدہ پاکستانی ٹیم کو
پہنچے گا۔