ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی فائنل،تیاریاں مکمل،پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی،سٹیڈیم میں بھارتیوں نے برتری حاصل کرلی

datetime 17  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ٹاکرا روائیتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان(آج)اتوار کو ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا،شاہینوں نے کوہلی الیون کو گھیرے میں لینے کی حکمت عملی بنا لی،فیصلہ کن معرکے میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے ۔ لندن میں موجود پاکستانی سوپرٹرز میچ کی ٹکٹوں کیلئے خوار ہوگئے،فائنل میچ کی 80فیصد ٹکٹس بھارتی جبکہ20فیصد ٹکٹس پاکستانی شائقین کے پاس ہیں،

پاکستان اور بھارت کی کر کٹ ٹیمیں اس سے قبل مختلف کرکٹ ٹورنامنٹوں کے8 فائنل میچوں میں آمنے سامنے آئے ہیں جن میں پاکستان نے6 اور انڈیا نے 2مرتبہ کامیابی حاصل کی ،اسی طرح مجموعی طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 128 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جس میں پاکستان نے 72 اور بھارت نے 52 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے،انگلینڈ میں بھی پاکستان اور بھارت اب تک 4 میچز کھیل چکے ہیں تاہم اس میں بھارت نے پاکستان پر 2-1 سے برتری حاصل کررکھی ہے،دوسری جانب فائنل سے قبل قومی ٹیم نے اوول کر کٹ گراؤنڈ پر سخت پریکٹس کی،کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں میں سخت ٹریننگ کی ،ذرائع کے مطابق سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی جائے گی۔رومان رئیس کی جگہ محمد عامر ٹیم میں شامل ہوں گے۔میچ والے گرم موسم کی پیش گوئی ہے اس لئے پاکستان لیگ اسپنر شاداب خان کو ڈراپ نہیں کرے گا حالانکہ بھارتی بیٹسمین اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولرمحمد عامر مکمل فٹ ہوگئے ہیں ۔ادھر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم نے جس طرح سے واپسی کی ہے وہ بہت ہی شاندار رہی ہے۔کوہلی نے کہاکہ پاکستان نے ان ٹیموں کو شکست دی جو حقیقت میں ان سے زیادہ مضبوط دکھائی دے رہی تھیں۔

لیکن جس طرح انہوں نے بطور ایک ٹیم میدان میں کھیلا اس سے ان کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔دوسری جانب اگر ریکارڈ دیکھا جائے توایسا نو سال بعد ہو رہا ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور انڈیا کسی ایک روزہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مدِ مقابل آئے ہوں۔پاکستان اور انڈیا اس سے پہلے 50 اووروں کے مختلف کرکٹ ٹورنامنٹوں کے آٹھ فائنل میچوں میں آمنے سامنے آئے ہیں جن میں پاکستان نے چھ اور انڈیا نے دو مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔

کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ میں چیمپیئنز ٹرافی وہ واحد ایونٹ ہے جس میں پاکستان انڈیا کو ہرا چکا ہے۔ پاکستان اور بھارت اب تک 128 ون ڈے میچز میں آمنے سامنے آچکے ہیں جس میں پاکستان کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے تاہم انگلش سرزمین پر بھارت کا پلڑا پاکستان کے مقابلے میں وزنی ہے۔پوری دنیا میں شائقین کرکٹ ہمیشہ ان دونوں حریفوں کو آمنے سامنے دیکھنے کے لئے بے تاب نظر آتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 128 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جس میں پاکستان نے 72 اور بھارت نے 52 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت اب تک 4 مرتبہ مد مقابل آئے ہیں جس میں دونوں ٹیموں کو برابر کی کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ انگلینڈ میں بھی پاکستان اور بھارت اب تک 4 میچز کھیل چکے ہیں تاہم اس میں بھارت نے پاکستان پر 2-1 سے برتری حاصل کررکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…