جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سرفراز اور کوہلی ،دونوں اپنے ملک کیلئے ایک ایک بار ورلڈ کپ جیت چکے، چیمپئنز ٹرافی میں کیا ہوگا؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 17  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی قیادت سرفراز احمد جبکہ بھارت کی کمان ویرات کوہلی سنبھالیں گے ،،دونوں کھلاڑیوں کی کپتانی میں گرین شرٹس اور بھارت ایک ایک بار انڈر نائنٹین ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔تفصیلات کیمطابق چیمپینز ٹرافی 2017 کا دلچسپ ایونٹ،،فائنل میں گرین شرٹس اور بھارت مد مقابل ،،دونوں ٹیموں کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں،،سرفراز احمدگرین شرٹس کی کمان سنبھالیں گے

تو ویرات کوہلی بھارت کی کپتانی کریں گے۔نوجوان کپتان ماضی میں ایک ایک بار اپنے اپنے ملک کو میگا ٹائٹل جیتوا چکے ہیں ،،2006 میں سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس نے انڈر19 ورلڈ کپ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا،،2008میں ویرات کوہلی کی سربراہی میں بھارتی ٹیم نے انڈر 19 ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔سرفرازاحمد کی کپتانی میں گرین شرٹس نے 8 میچز کھیلے ،،چھ میں فتح کاجھنڈا گاڑا،،دو میں شکست سے دو چار ہوئے،دوسری جانب ویرات کوہلی کی کپتانی میں بھارت نے 24 میچز کھیلے،19 میں سرخرو ہوئے جبکہ 5 میں مات کھائی۔دلچسپ بات یہ کے دونوں کھلاڑی پہلی بار آئی سی سی ایونٹ میں کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔دوسری طرف ٹی وی پر آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ دیکھنے جبکہ اشتہارات کی دنیا کے ماہرین کے مطابق فائنل میچ کے دوران ٹی وی اشتہارات سے تقریباً 500کروڑ کی کمائی ہونے کا اندازہ ہے۔بی بی سی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میں 100 اوور کے میچ میں ہر ایک اوور میں تقریباً پانچ کروڑ کی کمائی کی امید ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی میں 4جون کو پہلے مقابلے کے دوران ٹی وی نشریات کمپنی نے 10سیکنڈ کا اشتہار دکھانے کے لیے 25لاکھ چارج کیے تھے۔لیکن ٹی وی اشتہارات دلانے والی کچھ کمپنیاں دعوی کرتی ہیں

کہ فائنل میں یہ قیمت 35لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔سٹار ٹی وی کے مطابق 4جون کو ہونے والے انڈیا اور پاکستان کے مابین چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ کو 20 کروڑ سے بھی زیادہ لوگوں نے دیکھا۔اس ایک میچ کا تقابل کیا جائے تو ڈیڑھ ماہ تک چلنے والی 60میچوں والے آئی پی ایل کو تقریباً 40کروڑ ناظرین نے دیکھا تھا۔پاکستان اوربھارت کے درمیان فائنل میچ تقریباً ایک ارب سے بھی زیادہ لوگوں کے ٹی وی پر دیکھنے کا اندازہ ہے۔یہ بتانا ضروری ہے کہ کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ اور اہم میچ میں ٹی وی نشریات کمپنی اشتہارات کے لیے 10فیصد سلاٹ ریزرو رکھتی ہے۔

سیدھے لفظوں میں کہا جائے تو بڑے میچوں میں جو زیادہ پیسہ دے گا اس کے لیے دروازے کھلے ہیں۔نشریات کے لیے بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات کے قوانین کے مطابق ایک گھنٹے کے کسی بھی طرح کی ٹی وی نشریات کے دوران صرف 12 منٹ کے لیے ہی اشتہارات دکھائے جا سکتے ہیں۔ یعنی تقریباً نو گھنٹے کی نشریات کے دوران میں ٹی وی کمپنی کے پاس تقریباً 108منٹ کے اشتہارات دکھانے کے لیے ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…